18 جولائی، 2020، 10:13 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83860117
T T
0 Persons
ظریف کے دورہ عراق کا مقصد باہمی تعلقات کا فروغ ہے: ایرانی سفیر

بغداد، ارنا- بغداد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ظریف کے دورہ عراق کا مقصد باہمی تعلقات کا فروغ ہے۔

ان خیالات کا اظہار "ایرج مسجدی" نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے عراق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹریٹجک تعلقات کی تقویت ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کل بروز اتوار ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کی قیادت میں عراق کا دورہ کریں گے۔

وہ دورہ عراق کے دوران، عراقی وزیر اعظم، صدر مملکت، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عراق کے بعض سیاسی شخصیات اور حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .